hadsa 2024

 موٹر وے ہوٹلز اور شاپس میں اشیاء مہنگا ہونے کے وجہ سے کو نہیں خریدتا اور ایکسپائر ہو جاتا ہے اسلئے خریداری سے گریز کریں

موٹر وے قیام طعام پر زہریلا جوس پینے سے 4 افراد جاں بحق ۔

🚦یہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد تھے جنہوں نے لاہور سے اسلام آباد کا سفر کرنا تھالیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ سفر انکا آخری سفر ہونے والا ہے۔


‏🚦اپنی Honda Civic پر سوار یہ لوگ خانقاہ ڈوگراں قیام و طعام پر پہنچے تو انکو پیاس محسوس ہوتے ہی ڈرائیور کو کہا گیا کہ گاڑی قیام و طعام کی طرف موڑ لو۔


‏🚦ڈرائیور نے گاڑی خانقاہ ڈوگراں قیام و طعام پر روک لی،فیمیلی نیچے اتری،یہ لوگ بیکری پر گئے،اور پینے کے لئے جوس خرید لئے۔


‏انکو یہ معلوم نہیں تھا کہ جو جوس یہ خرید رہے ہیں،انکی ڈیٹ ایکسپائر ہے،اور جوس زہر بن چکا ہے۔


‏🚦یہ لوگ دوبارہ گاڑی میں بیٹھے،اور اپنی منزل اسلام آباد کی طرف چل پڑے۔


‏راستے میں انہوں نے جوس کھولے اور پی لئے،یہ جوس پینے کی ہی دیر تھی کہ ان چاروں افراد کو زبردست فوڈ پوائزنگ ہو گئی۔


‏اس وقت تک وہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پنہچ چکے تھے۔


‏لیکن شاید اب دیر ہو چکی تھی،یہاں تک پہنچتے ہوئے یہ چاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔


‏ڈرائیور نے شاید کم جوس پیا تھا،اس لئے وہ بچ گیا،لیکن گاڑی کو سائیڈ پر روک کر بے ہوش ہو گیا۔


‏لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ،موٹر وے پر بنے قیام طعام پر بیکریز کا چیک اینڈ بیلنس کیا جاتا ہے؟


‏اگر ہاں تو یہ ایکسپائرڈ جوس کہاں سے آ گئے،اس کی سخت ترین تحقیقات ہونی چاہئیں۔


‏روزانہ ہزاروں لوگ موٹر وے پر سفر کرتے ہیں،اگر یہ سلسلہ ایسے ہی رہا تو سب کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں،

‏اور ہاں آپ جب بھی کوئی ایسے کھانے پینے کی چیز خریدیں تو ایکسپائری ڈیٹ ضرور چیک کر لیں۔

Leave a Comment