منوج باجپائی نے ممبئی میں اپنا فلیٹ 9 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا
ممبئی: بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے ممبئی کے مہا لکشمی علاقے میں اپنے شاندار فلیٹ کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فروخت کے معاہدے پر اگست میں رجسٹری کی گئی اور اس پر اسٹیمپ ڈیوٹی کی رقم 54 لاکھ روپے بھی ادا کی گئی۔
منوج باجپائی کی جائیداد صرف اس مہالکشمی پراپرٹی تک محدود نہیں ہیں۔ پچھلے سال ممبئی میں چار آفس یونٹس میں انہوں نے 32 کروڑ روپے کا سرمایہ کاری کی تھی۔
شوبز کے حوالے سے منوج باجپائی جلد ’فیملی مین‘ سیزن 3 میں نظر آئیں گے۔