Jaan e Ghazal

 یڈہاک ورکرز مومنٹ کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل ملازمت کے حق کے لیے راولاکوٹ محکمہ برقیات کے سامنے احتجاجی دھرنا۔دھرنے میں محکمہ برقیات کے ایڈہاک ملازمین کے علاوہ دیگر محکموں کے ایڈہاک ملازمین کی شرکت اور یکجہتی کی گئی۔احتجاجی دھرنے میں اس کے علاوہ فنی ملازمین اور اپیکا کی قیادت کی شرکت۔فنی ملازمین کے ضلعی صدر لالا قیوم، سیکرٹری جرنل داؤد خان اپیکا کے مرکزی جنرل سکریٹری طالب بشیر،مرکزی رہنما اپیکا عتیق اسلم اور سابق ضلعی صدر امتیاز خان نے عارضی ملازمین کے مطالبات کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ایڈہاک ورکرز مومنٹ کے مرکزی آرگنائزر انس خان، التمش تصدق، بلال اسلم، ذیشان چغتائی ، احتشام مصطفیٰ اور دیگر نے احتجاجی دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہزاروں گھرانوں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ہم کام کی اجرت اور مستقل روزگار جیسا بنیادی انسانی حق مانگ ریے ہیں بھیک نہیں مانگ رہے۔ 3 دنوں میں مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں 30 اگست ڈسٹرکٹ کمکلیس راولاکوٹ میں ضلع پونچھ کے تمام ایڈہاک ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔حکمرانوں کا یہی رویہ رہا تمام محکموں میں کام چھوڑ ہڑتال اور دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔





Leave a Comment