maktool

 احمد فراز کے مصرعے پر کچھ عمدہ گرہیں

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
’یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں‘
احمد فراز
صلائے عام ہے مصرع برائے مشقِ سخن
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ افتخار حیدر
سنا ہے وقت نے اس کو بھی کردیا تبدیل
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ جان کاشمیری
ملائمت ہے غزل کی سی اس کی باتوں میں
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ عامر سہیل
وہ کم سخن تو سنا ہے سخن شناس بھی ہے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
…. سلطان سکون
سنا ہے حسنِ سماعت ہے اوج پر اس کا
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ نسیم سحر
سنا ہے وہ تو کوئی بات ہی نہیں کرتا
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ رستم نامی
سنا ہے بات بنانے پہ دسترس ہے اسے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ ناز خیالوی
سنا ہے وہ بھی محبت کی بات کرتا ہے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ حسن عباسی
وہ زعم حسن میں کرتا ہے ان سنی سب کی
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ جاوید احسن
سنا ہے سوزِ جگر کی دوا ہے ان سے کلام
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ عبدالرحمٰن انجم
وہ کہہ رہے تھے حسن بات کیوں نہیں کرتا
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ ایس ایم حسن زیدی
کوئی دلیل ، کوئی فلسفہ تو مانو گے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ طلعت مجتبیٰ
کوئی فقیر ہے، بچھڑے ہوئے ملاتا ہے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ شجاعت رجوی
وہ اب تو حال رقیبوں سے پوچھتا ہے مرا
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ مجید سالک
سنا ہے ہم نے کہ رکھتی ہیں کان دیواریں
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ سید تنویر حیدر
سنا ہے آگ لگاتی ہے اس کی خاموشی
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ نازیہ نورین
سنا ہے ریت ہے اس شہر کی زبان بندی
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ یعقوب خاور
سنا ہے بات بڑھانے سے بات بنتی ہے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ محمد وقاص طالب
جبینِ ناز کی جنبش سے بات ہوتی ہے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ خرم خرام
سنا ہے لفط ’ نہیں‘ اس کی گفتگو میں نہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ ظفر عباس
اگر وہ ہونٹ ہلائے تو زخم بھرتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
۔۔۔ رضا ٹوانہ
سنی ہے بات ، کہ بنتی ہے بات کرنے سے
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
( منقول



Leave a Comment