#MinhajYouthLeague

 شجر سے ہے شاداب وطن

مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس صاحب نے منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے صدر رانا احمد رضا سینئر نائب صدر سید فرخ حسین سیکرٹری فہم دین صفی اللہ کھوکھر اور جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سٹی گجرات صدف چوہدری کے ہمراہ جی ٹی ایس چوک گجرات میں پودا لگا کر جی ٹی روڈ اور گردونواح کے علاقہ جات کیلئے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس صاحب کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں درخت اگا کر ماحولیاتی آلودگی سے ملکی فضا کو صاف کیا جا سکتا ہے درخت آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے اور گرمی کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں یہ صدقہ جاریہ ہے۔
منہاج یوتھ لیگ پورے پاکستان میں 100 کے قریب اضلاع میں بھرپور انداز میں شجر کاری کرتے ہوئے ہزاروں پودے لگا چکی ہے مزید یہ سلسلہ ستمبر کے مہینے میں بھی جاری رہے گا۔
مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس صاحب نے کامیاب شاندار شجر کاری مہم جاری رکھنے پر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔
اس ایکٹیویٹی سے پہلے منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے صدر رانا احمد رضا اور آپکی پوری ٹیم نے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس صاحب کا گجرات تشریف لانے پر انکا استقبال کیا اور خصوصی ٹائم دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment