نقش ڈھونڈا جدھر گئے دونوں
مل خدا و بشر گئے دونوں
رات سوئے نہیں ، بتانے کو
جاگ وقت سحر گئے دونوں
شام کے بعد ملنے والے تھے
شام سے قبل گھر گئے دونوں
دیکھنے والوں نے گواہی دی
کرنے والے مکر گئے دونوں
میں خیالی فضا میں اڑتا تھا
جل مرے بال و پر گئے دونوں